0
Saturday 11 May 2024 08:16

کشمیر مکمل طور پر ایک سیاسی اور انسانی مسئلہ ہے، حریت کانفرنس

کشمیر مکمل طور پر ایک سیاسی اور انسانی مسئلہ ہے، حریت کانفرنس
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کشمیر مکمل طور پر ایک سیاسی اور انسانی مسئلہ ہے جس کا کوئی فوجی حل نہیں ہے اور اسے ایک بامعنی مذاکراتی عمل ہی کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی قیادت نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں بھارتی فورسز کی طرف سے مقبوضہ علاقے کے اطراف میں جاری محاصرے اور تلاشی کی پرتشدد کارروائیوں، گھروں پر چھاپوں، بے گناہ لوگوں کے قتل اور گرفتاری پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں پر زور دیا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی ریاستی دہشت روکوانے کیلئے کردار ادا کریں۔ بیان میں کہا گیا کہ مقبوضہ علاقے کی صورتحال انتہائی ابتر اور تشویشناک ہے، خطے کے ہر شہر، قصبے اور گاﺅں کو فوجی کیمپ میں تبدیل کر دیا گیا ہے اور قابض بھارتی فورسز اہلکار روز نہتے اور بے گناہ لوگوں خاص طور پر نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔ حریت قیادت نے کہا کہ مودی حکومت کشمیریوں کو غیر قانونی بھارتی قبضے کو چیلنج کرنے کی پاداش میں بے انتہا سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے لہذا اب وقت آ گیا ہے کہ عالمی برادری مداخلت کرے اور نہتے کشمیریوں پر مظالم رکوانے اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادں کے مطابق حل کرانے کیلئے کردار ادا کرے۔
خبر کا کوڈ : 1134223
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش