0
Saturday 11 May 2024 07:53

پی ٹی آئی کے کسی کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، اسد قیصر

پی ٹی آئی کے کسی کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، اسد قیصر
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے راہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے کسی کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہورہے، پی ٹی آئی کی بیک ڈور چینلز میں بھی کوئی بات چیت نہیں ہو رہی۔ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ ملک تب آگے بڑھے گا جب قانون کی عمل داری ہوگی، 9 مئی کو بہانہ بنا کر ہم کو نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ایک پارٹی کو فائدہ دے کر جعلی حکومت بنائی گئی، ہم اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ خیبر پختونخوا کو فنڈز اور مرضی کا چیف سیکریٹری نہ دینا افسوس ناک بات ہے۔ اسد قیصر کا کہنا ہے کہ صوبے کو مرضی کا چیف سیکریٹری نہ دینا فیڈریشن کے خلاف ہے، حکمران اپنی ذات اور انا سے باہر نکلیں۔ پی ٹی آئی راہنما نے کہا کہ شیر افضل مروت پارٹی کا اہم ورکر ہے، پارٹی کے لیے خدمات ہیں، ان کو سیاسی کمیٹی سے ہٹانے سے متعلق معلومات نہیں۔
خبر کا کوڈ : 1134222
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش