0
Monday 10 Sep 2012 10:06

کراچی جانیوالے کچھ دہشتگرد گرفتار کر لیے، اسلام آباد، ڈی آئی خان اور کوئٹہ میں دہشتگردی کا خطرہ ہے، رحمان ملک

کراچی جانیوالے کچھ دہشتگرد گرفتار کر لیے، اسلام آباد، ڈی آئی خان اور کوئٹہ میں دہشتگردی کا خطرہ ہے، رحمان ملک
اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ رحمان ملک نے اسلام آباد، ڈی آئی خان اور کوئٹہ میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ وزیر داخلہ رحمان ملک کے زیرصدارت اسلام آباد میں اعلٰی سطح کا اجلاس ہوا، جس میں ملک بھر میں امن و امان اور سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں لاپتہ افراد کی بازیابی لے کئے گئے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت ملک میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بناننے کے لیے صوبوں کی ہر ممکن مدد کر ری ہے۔ انہوں نے دہشت گردی کے خدشات کے باعث سکیورٹی اداروں کو چوکنا رہنے کا حکم دیا۔

دیگر ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ سنیٹر رحمان ملک کی زیرصدارت وزارت داخلہ میں ایک اعلٰی سطح اجلاس میں دارالحکومت اسلام آباد اور ملک بھر میں امن وامان کی صورتحال، سکیورٹی اور لاپتہ افراد کے حوالے سے کئے گئے حکومتی اقدامات کا مجموعی جائزہ لیا گیا۔ امن و امان سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ ویزہ معاہدے پر فوری عمل کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی ،اسلام آباد، ڈی آئی خان اور کوئٹہ میں دہشتگردی کے ممکنہ خدشے کے پیش نظر سکیورٹی کو مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے بہترین کام کر رہے ہیں۔ کچھ دہشتگردوں کو پشاور سے کراچی جاتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا ہے، جن سےخودکش جیکٹس بھی برآمد ہوئے ہیں۔ وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ حکومت امن وامان اور سکیورٹی کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کیلئے صوبوں کو ہر ممکن امداد فراہم کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 194174
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش