0
Tuesday 18 Sep 2012 11:35

ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال کرنیوالے آئی اے ای اے کی شوریٰ میں بیٹھنے کی اہلیت نہیں رکھتے، فریدون عباسی

ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال کرنیوالے آئی اے ای اے کی شوریٰ میں بیٹھنے کی اہلیت نہیں رکھتے، فریدون عباسی
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کی ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران کا یہ پختہ یقین ہے کہ ایٹمی ہتھیار طاقت نہیں ہوتے اور ایک قوم اپنی فطری اور انسانی صلاحیتوں کی بناء پر ہر ایٹمی طاقت کو شکست دے سکتی ہے۔ فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایران کی ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ فریدون عباسی نے سوموار ویانا میں منعقد ہونیوالے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے اجلاس کے موقع پر کہا کہ اسلامی جمہوری ایران ، اسلامی تعلیمات کے مطابق ہمیشہ وسیع تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی پیداوار اور استعمال کا مخالف رہا ہے اور اب بھی مخالف ہے۔ ایران کی ایٹمی توانائی کے ادارے سے سربراہ کا کہنا تھا کہ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ عظمٰی سید علی خامنہ ای نے بھی وسیع پیمانے پر ایٹمی ہتھیاروں کی پیداوار اور اس کے استعمال کے حرام ہونے پر تاکید فرمائی ہے۔

فریدون عباسّی نے اس موقع پر "نطنز" ایٹمی مرکز میں سانٹریفیوجز کی تعداد میں 50 فیصد اضافے کی خبر دیتے ہوئے مزید کہا کہ "فردو " ایٹمی سائٹ میں بھی 20 فیصد افزودہ یورینیم کی پیداوار میں اضافے کے لئے مزید آلات نصب کر دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے اپنے خطاب میں گذشتہ سال کے دوران ایران کے ایٹمی سائنسدانوں کے قتل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد مزید ایٹمی سائنسدانوں اور ایٹمی ایجنسی کے ساتھ مذاکرات میں شریک ماہرین کو قتل کرنا چاہتے تھے، جنہیں سکیورٹی اداروں نے گرفتار کرلیا۔ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی میں رکن ممالک کے انرجی کے وزراء اور ایٹمی اداروں کے سربراہوں کا 56 واں اجلاس سوموار سے ویانا میں شروع ہو گیا-
خبر کا کوڈ : 196402
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش