1
0
Thursday 27 Sep 2012 15:18

پنجاب حکومت تکفیری گروہوں کے ساتھ مل کر تشیع کی نسل کُشی کرا رہی ہے، علامہ اقتدار نقوی

پنجاب حکومت تکفیری گروہوں کے ساتھ مل کر تشیع کی نسل کُشی کرا رہی ہے، علامہ اقتدار نقوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ملتان کے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ جیل انتظامیہ نے جان بوجھ کر شہید حسن رضا کو مارا ہے، اگر وہ جیل کے اندر یا نزدیکی اسپتال سے ان کا علاج کراتے تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتا، نشتر اسپتال میں ڈیوٹی پر موجود میڈیکل آفیسر نے ہمیں بتایا کہ ہمارے پاس اسپتال میں سید حسن شمسی کو مرنے کے کئی گھنٹے بعد لایا گیا، ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے نشتر اسپتال ملتان کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ ڈسٹرکٹ جیل ملتان میں سپاہ صحابہ کے افراد پر مشتمل ایک منظم گروہ ہے، جو کہ جیل میں شیعیان حیدر کرار کے قیدیوں کو شدید ٹارچر کرتا ہے۔
 
اُنہوں نے کہا کہ ہمارے علم میں آیا ہے کہ اس گروہ کی میٹنگ چند روز پہلے ہوئی تھی، جس کے بعد اس بے گناہ کو شہید کر دیا گیا، شہید حسن شمسی کو 1996ء میں مسجد الخیر میں ہونے والے فائرنگ کے واقعے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا، شہید حسن کو دفعہ 109کے تحت اعانت جرم کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ بعد ازاں اُنہیں سزائے موت سنائی گئی، جس کے بعد جرم ثابت نہ ہونے پر عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی، یاد رہے کہ شہید کو عمر قید کی سزا پورے کئے اڑھائی سال ہوگئے تھے، لیکن ابھی تک پنجاب حکومت نے اُنہیں رہا نہیں کیا تھا، شہید نے سوگواروں میں ایک بیوہ اور ایک بیٹی چھوڑی ہے۔
خبر کا کوڈ : 199037
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

United Kingdom
FIR should be lodged against PM Punjab
ہماری پیشکش