0
Monday 1 Oct 2012 21:20
یوم عشق رسول (ص) کے موقع پر بدبخت لوگوں کو تخریب کاری کیلئے استعمال کیا گیا

اوباما، بش کی شروع کردہ صلیبی جنگوں کو مزید بھڑکا رہا ہے، مولانا سمیع الحق

اوباما، بش کی شروع کردہ صلیبی جنگوں کو مزید بھڑکا رہا ہے، مولانا سمیع الحق
اسلام ٹائمز۔ دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ اوباما، بش کی شروع کردہ صلیبی جنگوں کو مزید بھڑکا رہا ہے، یوم عشق رسول (ص) کے موقع پر بدبخت لوگوں کو تخریب کاری کیلئے استعمال کیا گیا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں حرمت رسول (ص) مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ حضور (ص) کی حرمت کیلئے پرامن احتجاج ہو سکتا ہے، بدبخت لوگوں کو یوم عشق رسول (ص) کے موقع پر تخریب کاری کیلئے استعمال کیا گیا، جس کا غلط تاثر پیدا ہوا، مگر آج دفاع پاکستان کونسل کے لانگ مارچ سے ثابت ہو گیا کہ محبان رسول (ص) پرامن ہیں، انہوں نے کہا کہ بش نے صلیبی جنگ کا آغاز کیا تھا اور اب امریکی صدر اوباما ان جنگوں کو مزید بھڑکا رہا ہے، 57 اسلامی ممالک کے حکمرانوں میں کوئی جان نہیں اگر ایک صلاح الدین بھی ہوتا تو آج اس صلیبی جنگ کی نوبت نہ آتی۔

انہوں نے کہا کہ نبی اکرم (ص) کی حرمت کا تحفظ ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے، شان رسالت (ص) میں گستاخیوں پر کسی صورت خاموشی اختیار نہیں کی جا سکتی، پوری مسلم امہ نبی اکرم (ص) کی حرمت کے تحفظ کیلئے متحد و بیدار ہے، انہوں نے کہا کہ نیٹو سپلائی کو مستقل طور پر بند کیا جائے، امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو افغانستان میں بدترین شکست کا سامنا ہے، اسلام اور کفر کی اس جنگ میں فتح بلآخر مسلمانوں کی ہوگی، ان کا کہنا تھا کہ توہین آمیز فلم پر پابندی نہ لگانے کی بات کر کے امریکی صدر اوباما نے گستاخان رسول (ص) کے سرپرست کا کردار ادا کیا ہے، نیٹو سپلائی بحالی امریکہ و اس کے اتحادیوں کو مسلمانوں کے قتل عام کا لائسنس فراہم کرنا ہے، حکمرانوں کی اجازت سے ڈرون حملے ہونا انتہائی شرمناک ہے۔

مولانا سمیع الحق نے کہا کہ آج مسلمانوں نے ایک بڑی تعداد میں گستاخانہ فلم کے خلاف پرامن احتجاج کرکے مسلمانوں سے متعلق منفی تاثر کو زائل کیا ہے، دنیا میں صلیبی جنگ کا آغاز ہمیشہ حرمت رسول (ص) پر حملہ سے ہوا، انہوں نے کہا کہ ہماری جدوجہد جاری ہے اور ہمیں آگے چل کر ملک میں شریعت محمدی (ص) کا نظام لانا ہوگا اس مقصد کیلئے پوری قوم کو اٹھنا ہونا ضروری ہے۔
خبر کا کوڈ : 200113
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش