0
Saturday 13 Oct 2012 12:56

درہ آدم خیل میں خودکش کار بم دھماکہ، 18 افراد جاں بحق، 40 سے زائد زخمی

درہ آدم خیل میں خودکش کار بم دھماکہ، 18 افراد جاں بحق، 40 سے زائد زخمی
اسلام ٹائمز۔ درہ آدم خیل میں خودکش کار بم حملے کے نتیجے میں18 افراد جاں بحق جبکہ 40 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں، دھماکہ مین درہ بازار میں ہوا، جس کے باعث 20 سے زائد دکانیں بھی تباہ ہوگئیں۔ واقعہ کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا۔ زخمیوں کو پشاور کے لیڈی ریڈنگ اور کوہاٹ کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال ذرائع 11 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی درہ آدم خیل مین بازار میں دھماکہ سے اڑا دی، جس کے نتیجے میں اب تک 18 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جبکہ 40 سے زائد افراد زخمی ہیں، زخمیوں میں اکثر کی حالت خطرے سے باہر ہے، تاہم شدید زخمی ہونے والے افراد کو کوہاٹ اسپتال کے علاوہ لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور منتقل کیا گیا ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق معمولی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا ہے جبکہ وہ زخمی افراد جن کی حالت نازک ہے انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے، دھماکہ میں زخمی ہونے والے افراد کی رشتہ داروں کی بڑی تعداد ایل آر ایچ پہنچ گئی اور لوگ اپنے پیاروں کو تلاش کرتے رہے، واضح رہے کہ درہ آدم خیل ایف آر کوہاٹ کا علاقہ ہے جو کہ نیم قبائلی علاقہ کی حیثیت رکھتا ہے، یہاں طالبان دہشتگرد گروہ تحریک طالبان طارق آفریدی گروپ سرگرم رہا ہے۔ تاہم سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے بعد طالبان دہشتگردوں کی یہاں کمر توڑ دی گئی تھی۔ تاہم آخری اطلاعات آنے تک کسی دہشتگرد گروپ نے دھماکہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ ادھر وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا میاں افتخار حسین نے لیڈنگ ریڈنگ ہسپتال میں دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں نے امن لشکر کے رضا کاروںکو نشانہ بنایا، یہ خودکش حملہ تھا۔دیگر ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ درہ آدم خیل میں خودکش دھما کے میں امن لشکر ٹارگٹ تھا۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں افتخار حسین کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ امن قائم کرنے کے لیے موثر آپریشن ہونا چاہیے۔ دہشت گرد پشاور میں پریشر بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں، ہم پہلے سے ہی قربانیاں دے رہے ہیں اب وقت ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی جائے، مجھے اللہ پر یقین ہے کامیابی ہماری ہی ہوگی، ہم اپنی دھرتی کی حفاظت کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 203146
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش