0
Monday 22 Oct 2012 16:05

بلوچستان آتش فشان بن چکا، حالات بہتر بنائے بغیر الیکشن تباہ کن ثابت ہونگے، حافظ حسین احمد

بلوچستان آتش فشان بن چکا، حالات بہتر بنائے بغیر الیکشن تباہ کن ثابت ہونگے، حافظ حسین احمد
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان آتش فشان بن چکا ہے، وہاں کے حالات بہتر بنائے بغیر الیکشن تباہ کن ثابت ہونگے، اصغر خان کیس میں سپریم کورٹ کا ایک فیصلہ ناقابل فہم ہے۔ سربراہ ملوث ہو تو پورا ادارہ ملوث ہو سکتا ہے، ملالہ حملے کو ایک پلاننگ کے تحت مدارس اور دینی قوتوں کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن تکنیکی غلطیوں کی وجہ سے عوام اس سازش کو بھانپ چکے ہیں، اصل طالبان افغانستان میں ہیں، اگر آپریشن کرنا ہے تو وہاں جا کر کریں۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری و ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی رہنماء حافظ حسین احمد نے ڈیرہ غازی خان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
 
اُنہوں نے کہا کہ اصغر خان کیس میں سپریم کورت کے فیصلے کو دیکھیں تو پتہ چلتا ہے کہ اُس وقت کے آرمی چیف اسلم بیگ چھپے رستم ہیں، جنہوں نے کروڑوں روپے بانٹ کر نواز شریف کو کامیاب کرایا اور بینظیر سے تحفہ جمہوریت بھی وصول کیا، اس طرح دونوں کو استعمال کیا۔ حافظ حسین احمد نے مزید کہا کہ عمران خان کا لانگ مارچ امریکہ اور امریکی نوازوں کا ایجنڈہ تھا کہ لانگ مارچ کو وہ شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کا جواز بنائیں گے، اُنہوں نے ایم ایم اے کی بحالی کے حوالے سے کہا کہ جماعت اسلامی کو تحفظات ہیں تو ایم ایم اے کے پلیٹ فارم پر آکر بات کرے، جماعت اسلامی کو ساتھ لے کر چلیں گے۔
خبر کا کوڈ : 205621
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش