0
Wednesday 7 Nov 2012 14:25

حکومت نے گلگت میں 105 کلوز سرکٹ کیمرے نصب کرنے کا اعلان کردیا

حکومت نے گلگت میں 105 کلوز سرکٹ کیمرے نصب کرنے کا اعلان کردیا
اسلام ٹائمز۔ قیام امن کے لئے حکومت نے گلگت میں 105 کلوز سرکٹ کیمرے نصب کرنے کا اعلان کیا ہے، ذرائع کے مطابق چیف سیکریٹری گلگت بلتستان سجاد سلیم ہوتیانہ کو سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے بارے میں مقامی انتظامیہ کی جانب سے بریفنگ دی گئی جس کے مطابق گلگت شہر کے مختلف علاقوں اور اہم شاہراہوں پر کلوز سرکٹ کیمرے نصب کئے جائینگے، جن کی مانیٹرنگ کے لئے جدید آلات پر مشتمل ایک کنٹرول روم بھی قائم کیا جائیگا۔ سی سی ٹی وی کیمروں سے امن امان کے سلسلے میں مدد لینے کے ساتھ ساتھ شہر میں ہونے والی مختلف سرگرمیوں کا جائزہ بھی لیا جائیگا۔

ذرائع کے مطابق سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے لئے مقامی حکومت شہر کے اہم مقامات کا سروے کرے گی جس کے بعد کیمروں کی تنصیب کے لئے مختلف ٹھیکیداروں سے ٹینڈرز طلب کئے جائینگے۔ واضح رہے کہ گلگت شہر میں پہلے ہی 22 سی سی ٹی وی یمرے نصب کئے جاچکے ہیں سٹی تھانے میں موجود کنٹرول روم سے سی سی ٹی وی کیمروں کے زریعے سے شہر میں ہونے والی سر گرمیوں کا جائزہ لیا جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 209926
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش