0
Monday 3 Dec 2012 01:56

عاشورہ کے بعد کوئٹہ اور کراچی میں دوبارہ دہشتگرانہ کارروائیاں لمحہ فکریہ ہے، علامہ مقصود ڈومکی

عاشورہ کے بعد کوئٹہ اور کراچی میں دوبارہ دہشتگرانہ کارروائیاں لمحہ فکریہ ہے، علامہ مقصود ڈومکی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دشمنان عزادری سیدالشہداء (ع) نے اس مقدس مشن کو روکنے کے لئے جس طرح سے دہشت پھیلائی، اس کے باوجود کروڑوں افراد کا سٹرکوں پر نکلنا یزیدیت کے منہ پر طمانچہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ لائق صد تحسین ہیں وہ لوگ جو شدید خطرات کے باوجود بھرپور جوش و جذبے سے میدان میں آئے اور انہوں نے دشمن کے تمام منصوبوں کو خاک میں ملا کر اُسے رسوا کر دیا۔ عزادری سیدالشہداء (ع) ایک عالمگیر تحریک کی شکل اختیار کرچکی ہے، جو وقت کے یزید کو شکت سے دوچار کرے گی اور اس کے ناپاک وجود سے دنیا کو پاک کر دے گی۔ انہوں نے کہا کہ کربلا میں کروڑوں لوگوں کے اجتماع نے دشمن عزاء اور دشمنان ملت جعفریہ کو خائف کر دیا ہے۔ 

ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری جنرل نے علامہ نئیر عباس مصطفوی کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی گنگا الٹی بہتی ہے۔ دہشت گردوں کو پکڑنے کی بجائے شریف شہریوں کو گرفتار کرنا اور بالخصوص علمائے کرام کو گرفتار کرنا کہاں کا اصول ہے۔؟ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کی سرپرستی کرکے حکومت حالات کو انتہاء کی طرف نہ لے جائے کہ ملت جعفریہ سخت اقدام اٹھانے پر مجبور ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ عاشورہ کے بعد پھر کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کا بازار گرم ہوگیا ہے اور دہشت گردانہ کارروائیوں میں تیزی آرہی ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ آج اگر بارود نہ پکڑا جاتا تو پورا کوئٹہ صفہ ہستی سے مٹ جاتا۔ حکومت دہشت گردوں کے خلاف سنجیدہ اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ اپنا مکمل کردار ادا کرے اور حکومت کو حکم جاری کرے کہ وہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کرے اور عدالت مجرموں کو کڑی سزاء دے، تاکہ ان کے لئے عبرت بنے۔
خبر کا کوڈ : 217312
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش