0
Wednesday 5 Dec 2012 18:58

قراقرم کو آپریٹیو بینک ہمارا قومی بینک ہے، پیر کرم علی شاہ

قراقرم کو آپریٹیو بینک ہمارا قومی بینک ہے، پیر کرم علی شاہ
اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان پیر سید کرم علی شاہ سے جنرل منیجر قراقرم کو آپریٹو بینک شیر جہان میر کی زیر قیادت کنسلٹنٹ محمد خالق الزمان اور کنسلٹنٹ شاہ نوید سعید نے ملاقات کی۔ ملاقات میں گورنر گلگت بلتستان پیر سید کرم علی شاہ کو جنرل منیجر قراقرم کو آپریٹیو بینک شیر جہان میر نے اپنے ادارے کی کارکردگی کے متعلق بریفنگ دی اور قراقرم کو آپریٹیو بینک کے گلگت بلتستان کے اضلاع میں شاخوں کے متعلق آگاہ کیا۔ شیر جہان میر نے قراقرم کو آپریٹیو بینک کو کمرشل بینک اور گلگت بلتستان کے صوبائی بینک کے نام سے متعارف کرانے کی سفارش کی اور قراقرم کو آپریٹیو بینک کو کمرشل بینک بنانے سے گلگت بلتستان کو ہونے والے فوائد سے بھی آگاہ کیا اور کنسلٹنٹ و ایسوسی ایٹ پروفیسر اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی محمد خالق الزمان اور کنسلٹنٹ شاہ نوید سعید نے بھی گورنر گلگت بلتستان کو صوبائی بینک کی اجراء اور فوائد کے حوالے سے اپنی ماہرانہ آرا سے آگاہ کیا۔

گورنر گلگت بلتستان پیر سید کرم علی شاہ نے کہا کہ قراقرم کو آپریٹیو بینک ہمارا قومی بینک ہے، جس کی وجہ سے گلگت بلتستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو اہے اور جنرل منیجر شیر جہان میر کی انتھک محنت اور کاوشوں کی وجہ سے قراقرم کو آپریٹیو بینک اس مقام پر پہنچا ہے جو کہ قابل تحسین ہیں۔ گورنر گلگت بلتستان نے مزید کہا کہ قراقرم کو آپریٹیو بینک نے گلگت بلتستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے بے بہا خدمات پیش کیں ہیں۔ انہوں نے بہت سے بیروزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے اور تاجروں کی مالی مدد کرنے پر قراقرم کو آپریٹیو بینک کے عہدیداروں کو مبارکباد پیش کیا۔ گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ قراقرم کو آپریٹیو بینک کو گلگت بلتستان بینک بنانے کے حوالے سے قوانین و ضوابط کو مدنظر رکھتے ہوئے بھرپور مدد کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
خبر کا کوڈ : 218253
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش