0
Sunday 14 Mar 2010 11:54

جدید ٹیکنالوجی کے حصول میں ایران سمیت کسی بھی ملک پر پابندی عائد نہیں ہونی چاہئے

جدید ٹیکنالوجی کے حصول میں ایران سمیت کسی بھی ملک پر پابندی عائد نہیں ہونی چاہئے
اسلام ٹائمز - اے آر وائی نیوز کے مطابق برطانیہ کے رکن پارلیمنٹ مارٹن سلاٹر نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے حصول میں ایران سمیت کسی بھی ملک پر پابندی عائد نہیں ہونی چاہیے اور افغانستان میں جاری جنگ دنیا کی بڑی طاقتوں کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ برطانوی دارالعوام میں پاکستان، افغانستان اور دہشت گردی کے موضوع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مارٹن سلاٹر کا کہنا تھا کہ برطانیہ افغانستان میں جاری اس بے مقصد جنگ میں پانچ ارب پچاس کروڑ پونڈ خرچ کر چکا ہے۔ تقریب سے لارڈ نذیر احمد نے خطاب میں کہا کہ افغانستان جنگ میں امریکا روزانہ دو کڑور بیس لاکھ ڈالر خرچ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادی افغان طالبان سے امن مذاکرات کے لیے تیار ہیں جبکہ پاکستان کی جانب سے مذاکرات کی دعوت پر ان ممالک میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں اہم اتحادی ہے اور تمام ممالک کو پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کی حمایت کرنی چاہئے۔
خبر کا کوڈ : 21940
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش