0
Wednesday 17 Mar 2010 15:28

شاہدرہ،دو مبینہ دہشت گرد گرفتار،علماء کرام کو ٹارگٹ کرنا چاہتے تھے

شاہدرہ،دو مبینہ دہشت گرد گرفتار،علماء کرام کو ٹارگٹ کرنا چاہتے تھے
 لاہور:انٹیلی جنس ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ فرخ آباد شاہدرہ سے کالعدم مذہبی جماعت کے دو مبینہ دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق پکڑے جانے والے مبینہ دہشت گردوں سے دو خودکش جیکٹس،5دستی بم،اور تین پستول برآمد ہوئے۔مبینہ دہشت گردوں میں قاری عبدالجلیل محسود اور قاری شاکر اللہ شامل ہیں۔انٹیلی جنس ذرائع نے مزید بتایا کہ دونوں مبینہ دہشت گرد جنوبی پنجاب کے رہائشی ہیں اور اور عبدالمنان معاویہ گروپ سے تعلق رکھتے ہیں،مبینہ دہشت گردوں کا ٹارگٹ،خودکش حملوں کے خلاف فتویٰ دینے والے علما کرام تھے۔
لاہور:دو دہشت گرفتار،دھماکہ خیزمواد،دستی بم برآمد
لاہور:لاہور کے علاقے شاہدرہ سے دو مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے دستی بم اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق گرفتار کئے گئے افراد کی شناخت شاکراللہ اور عبدالجلیل کے نام سے کی گئی ہے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ان سے سات دستی بم،دس کلو گرام دھماکہ خیز مواد اور دیگر اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
گزشتہ دنوں لاہور میں ہونیوالے دھماکوں کے بعد بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن جاری ہے۔دہشت گردوں کا تعلق تحریک طالبان سے بتایا جاتا ہے۔ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گرد گذشتہ روز برآمد کئے گئے پانچ ہزار کلو گرام دھماکہ خیز مواد کے استعمال کے سلسلے میں احکامات کے منتظر تھے۔


خبر کا کوڈ : 22158
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش