0
Saturday 29 Dec 2012 19:13

دہشتگردوں کی حکمرانی کے سبب ریاست کے اندر ریاست قائم ہے، علامہ ساجد نقوی

دہشتگردوں کی حکمرانی کے سبب ریاست کے اندر ریاست قائم ہے، علامہ ساجد نقوی
اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سینئر نائب صدر علامہ سید ساجد علی نقوی نے کراچی میں کینٹ اسٹیشن کے قریب بس میں بم دھماکے کے نتیجے میں پانچ مسافروں کے جاں بحق اور متعدد کے شدید زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس سانحہ کی سخت مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ پورا ملک بالعموم اور کراچی و کوئٹہ بالخصوص مسلسل قاتلوں اور دہشت گردوں کے رحم و کرم پر ہیں، لیکن حیرت اور تعجب اس بات پر ہے کہ معصوم، بے گناہ اور نہتے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں اور ریاست کے ذمہ داران ٹس سے مس نہیں ہو رہے۔ دہشت گردوں کی عملاًٍ حکمرانی کے سبب ریاست کے اندر ریاست قائم ہے۔ پاکستانی عوام یہ سوچنے پر مجبور ہیں کہ معلوم نہیں صورت حال کی سنگینی کا ادراک نہیں کیا جا رہا، یادانستہ طور پر حقائق سے چشم پوشی کی جا رہی ہے، حالانکہ دونوں صورتیں ملک کی داخلی سلامتی، وحدت اور امن و استحکام کے لئے انتہائی مضر اور تباہ کن ثابت ہوسکتی ہیں۔ انہوں نے اس سانحہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
خبر کا کوڈ : 226204
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش