0
Wednesday 2 Jan 2013 00:20

نگران حکومت کا اعلان صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل سے 25 دن پہلے کرنا حیرت انگیز ہے، عمران خان

نگران حکومت کا اعلان صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل سے 25 دن پہلے کرنا حیرت انگیز ہے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سیکرٹری الیکشن کمشنر کے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے مختلف تاریخوں پر تحلیل کرنے کے بیان پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اس اقدام سے صوبائی حکومتوں کو الیکشن سے قبل ہی دھاندلی کا موقع مل جائیگا۔ مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری اپنے ایک بیان میں عمران خان نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے مختلف تاریخوں پر تحلیل ہونے کے بیان پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے صوبائی حکومتوں کو الیکشن سے قبل ہی دھاندلی کا موقع مل جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کو مختلف تاریخوں پر تحلیل کرنے کا فیصلہ صوبائی حکومتوں کو عام انتخابات کے نتائج کو متاثرکرنے کا موقع فراہم کریگا۔

عمران خان نے کہا کہ ایسا اقدام بنیادی انسانی حقوق اور سیاسی جماعتوں کو مساوی الیکشن لڑنے کے حق کی خلاف ورزی ہوگی، انہوں نے کہا کہ مرکز میں نگران حکومت کا اعلان صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل سے 25 دن پہلے کرنا حیرت انگیز ہے اس سے پنجاب کے نتائج مرکز میں آئندہ حکومت کا فیصلہ کریں گے، عمران خان نے کہا کہ قومی اسمبلی کی تحلیل کے بعد بھی پنجاب حکومت فعال رہی تو مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو پنجاب میں دھاندلی کرنے کا مکمل اختیار حاصل ہو جائیگا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم سیکرٹری الیکشن کمیشن کے بیان کا فوری نوٹس لے کر شکایات کا ازالہ کریں۔
خبر کا کوڈ : 227245
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش