0
Tuesday 8 Jan 2013 19:36

بھارت میں سردی کی شدید لہر، 170 ہلاک

بھارت میں سردی کی شدید لہر، 170 ہلاک
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں سردی کی حالیہ لہر کے دوران ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 170 سے تجاوز کر گئی ہے، ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر بے گھر، بے سہارا اور معمر افراد شامل ہیں، اطلاعات کے مطابق زیادہ تر ہلاکتیں شمالی بھارت میں ریاست اترپردیش، اتراکھنڈ، پنجاب اور ہریانہ میں ہوئی ہیں، پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق بھارت کی سب سے گنجان آباد ریاست اترپردیش میں سردی سے 165 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں، گزشتہ ہفتے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں 3 جنوری کا دن گزشتہ 44 برس میں سرد ترین دن رہا تھا، محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو نئی دہلی میں کم از کم درجہ حرارت چار اعشاریہ آٹھ اور زیادہ سے زیادہ نو اعشاریہ آٹھ رہا، سرد موسم کے ساتھ ساتھ گہری دھند نے بھی شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے، دھند کی وجہ سے فضائی سروس اور ٹرینوں کی آمدورفت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 229259
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش