0
Tuesday 8 Jan 2013 21:17

انتخابات میں پولنگ سٹیشنز پر فوج تعینات کی جائے،رحمت وردگ

انتخابات میں پولنگ سٹیشنز پر فوج تعینات کی جائے،رحمت وردگ
اسلام ٹائمز۔ تحریک استقلال کے مرکزی صدر رحمت خان وردگ نے کہا ہے کہ پورے ملک میں نئے مردم شماری کے بعد نئی حلقہ بندیاں پورے ملک میں ہونی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ آئین بھی یہی کہہ رہا ہے،نئی حلقہ بندیوں کیلئے عام انتخابات کا التوا درست نہیں،الیکشن ہر حالت میں بروقت ہونے چاہئے ،اس وقت بغیر نئی مردم شماری سے نئی حلقہ بندیوں پر ملک میں انتشار پیدا ہو گا اور وہ انتشار انتخابات کے التوا کا باعث بنے گاجس سے ملک اور قوم کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔

تحریک استقلال قصور کے ضلعی چیئر مین ملک محمد رفیق سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسی لئے تما م اہم سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کو چاہئے کہ وہ چیف الیکشن کمشنر سے اس بات کا بروقت مطالبہ کرے کہ انتخابات ہر حالت میں بروقت ہونے چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ ووٹر لسٹوں کی تصدیق کرنا بھی نادرا کی ذمہ داری ہے کہ وہ انتخابات سے پہلے ووٹر لسٹوں کی تصدیق کر دے کیونکہ کراچی میں نادرا ہی نے یہ غلطی کی کہ لوگوں کے ووٹر لسٹوں میں ووٹ مستقل پتوں پر منتقل کر دئے ہیں اس میں کسی سیاسی جماعت کا کوئی کر دار نہیں تھااور اسی لئے ذمہ داری نادرہ پر ہی آتی ہے کہ فوری طور پر ووٹر لسٹوں کی تصدیق کرکے جہاں ووٹر چاہتا ہے اسی پتے پر اس کا ووٹ پورے پاکستان میں ایک جگہ ہونا چاہئے،لیکن اس میں ووٹر سے ضرور اس کی رائے پوچھنی چاہئے اور جس نے ایک سے زیادہ ووٹ درج کئے ہوئے ہیں اور وہ لوگ نہیں ہیں ان کو فوری طور پر نادرا ووٹر لسٹوں سے ختم کر دے ۔

انہوں نے کہاکہ کوئی ووٹ بھی تصدیق کے بغیر نادرا اس کو ووٹر لسٹ میں درج نہ کرے،اس طرح ہی صاف ،شفاف اورغیر جانب دار انتخابات کی توقع کی جا سکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چیف الیکشن کمیشنر حساس پولنگ اسٹیشنوں پر سیاسی جماعتوں کے مطالبے پر پولنگ اسٹیشن کے باہر اور پولنگ اسٹیشن کے اند ر فوج کی ڈیوٹی لگادے،اس سے سیاسی جماعتیں مطمئن ہو نگی اور انتخابات صاف اور شفاف ہونے کا قوی امکان ہوگا،حکومت اور اپوزیشن فوری طور پر انتخابات کیلئے نگراں حکومت پر اتفاق رائے پیدا کرے اور حکومت فوری طور پر انتخابات کا اعلان کرے تاکہ عوام میں انتخابات کے تاخیر کا جو پرپیگنڈا ہے وہ ختم ہو جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 229303
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش