0
Saturday 19 Jan 2013 18:56
سب سے بڑا انقلاب انتخابات کے ذریعے ہی آئیگا

اتحاد کیلئے طاہرالقادری کے ساتھ بات چیت کرسکتے ہیں، عمران خان

اتحاد کیلئے طاہرالقادری کے ساتھ بات چیت کرسکتے ہیں، عمران خان

اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ وہ لانگ مارچ میں شرکت کرکے حکومت کو سیاسی شہید نہیں بنانا چاہتے تھے، شفاف انتخابات کے لیے صدر زرداری کو استعفٰی دے دینا چاہیے، انہوں نے کامران فیصل کی ہلاکت کا سپریم کورٹ سے تحقیقات کرانے کا مطالبہ بھی کیا۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر انتخابات میں میچ فکس کیا گیا تو تحریک انصاف تاریخی احتجاج کرے گی، انہوں نے کہا کہ سب سے بڑا انقلاب انتخابات کے ذریعے ہی آئے گا۔ عمران خان نے کہا کہ شفاف انتخابات کے لیے صدر آصف علی زرداری کو استعفٰی دینا ہوگا، ان کی جماعت انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کرے گی۔ تحریک انصاف کے سربراہ نے سپریم کورٹ سے نیب کے تفتیشی افسر کامران فیصل کی پراسرار ہلاکت کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا، نگران حکومت کے قیام کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ ان سے سرکاری طور پر کسی نے رابطہ نہیں کیا۔

دیگر ذرائع کے مطابق، عمران خان نے کہا ہے کہ لانگ مارچ میں شرکت کرکے حکومت کو سیاسی شہید نہیں بنا سکتے تھے، اتحاد کیلئے طاہرالقادری سے بات کرسکتے ہیں، شفاف انتخابات کیلئے صدر زرداری کا مستعفی ہونا ضروری ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سربراہ تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ انتخابات کا کسی صورت میں بائیکاٹ نہیں کریں گے، اتحاد کیلئے طاہرالقادری کے ساتھ بات چیت کرسکتے ہیں، مجھے نہیں پتہ کہ طاہر القادری کی جماعت انتخابات میں حصہ لے گی یا نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ طاہر القادری سے مذاکرات میں کئی اچھی باتیں کی گئیں، طاہر القادری سے کی گئی اچھی باتوں پر عمل درآمد کیسے کیا جائے گا۔ عمران خان کہتے ہیں کہ لانگ مارچ میں شرکت کرکے حکومت کو سیاسی شہید نہیں بنا سکتے تھے، شفاف انتخابات کیلئے صدر زرداری کا مستعفی ہونا ضروری ہے۔

خبر کا کوڈ : 232654
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش