0
Thursday 24 Jan 2013 00:43

شہید ڈاکٹر شاہنواز علی سپرد خاک، ڈاکٹروں کی سرکاری اسپتالوں میں ہڑتال اور احتجاج

شہید ڈاکٹر شاہنواز علی سپرد خاک، ڈاکٹروں کی سرکاری اسپتالوں میں ہڑتال اور احتجاج
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں گزشتہ روز دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ڈاکٹر شاہنواز علی اخونزادہ کو سپرد خاک کردیا گیا۔ جبکہ قتل کیخلاف پر اونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے پشاور کے سرکاری اسپتالوں میں ہڑتال اور احتجاج کیا۔ شہید کا جنازہ 11 بجے امام بارگاہ اخون آباد سے اٹھایا گیا اور نماز جنازہ علامہ ارشاد حسین خلیلی کی اقتداء میں ادا کی گئی۔ جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں آج اونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے پشاور کے تینوں سرکاری اسپتالوں میں ہڑتال کی۔ اس موقع پر لیڈی ریڈنگ اسپتال، خیبر ٹیچنگ اسپتال اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے او پی ڈیز میں ڈاکٹروں نے کام نہیں کیا، تاہم آپریشن تھیڑز کھلے رہے۔ ڈاکٹروں نے شاہنواز علی اخونزادہ کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا اور حکومت کو قاتلوں کی گرفتاری کیلئے تین دن کی ڈیڈلائن دی۔ واضح رہے کہ جس روز شاہنواز علی کی شہادت ہوئی اسی شام اللہ تعالیٰ نے انہیں دو جڑواں بچوں سے نوازا، تاہم شہید اپنے بچوں کا دیدار کرنے سے پہلے ہی جام شہادت نوش کرگئے۔
خبر کا کوڈ : 233901
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش