0
Thursday 21 Feb 2013 00:14

پاک ایران 781 کلومیٹر طویل گیس پائپ لائن کی تعمیر کے معاہدے پر 27 فروری کو دستخط ہونگے، ڈاکٹر عاصم حسین

پاک ایران 781 کلومیٹر طویل گیس پائپ لائن کی تعمیر کے معاہدے پر 27 فروری کو دستخط ہونگے، ڈاکٹر عاصم حسین
اسلام ٹائمز۔ مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ ایران گوادر میں یومیہ 4 لاکھ بیرل صلاحیت کی آئل ریفائنری لگائے گا، 27 فروری کو صدر مملکت کے دورہ ایران کے دوران معاہدے پر دستخط کئے جائیں گے۔ ایرانی وزیر پیٹرولیم رستم قاسمی کی سربراہی میں وفد سے اسلام آباد میں مذاکرات کے بعد مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے میڈیا کو بتایا کہ ایران کے ساتھ تیل و گیس کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات کی گئی ہے، ایران گوادر میں یومیہ 4 لاکھ بیرل صلاحیت کی آئل ریفائنری لگائے گا۔ ڈاکٹر عاصم نے بتایا کہ ایران کے ساتھ پاکستان میں 781 کلومیٹر طویل گیس پائپ لائن کی تعمیر کے معاہدے پر بھی 27 فروری تک دستخط ہو جائیں گے، معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلئے پاکستانی ٹیم فوری ایران جا رہی ہے۔ ایک سوال پر ڈاکٹر عاصم حسین نے بتایا کہ ایران کو گیس کی قیمت کم کرنا پڑے گی اور اسے ترکمانستان سے درآمدی گیس کی قیمت کے برابر لانا ہو گا۔ ذرائع کے مطابق ایرانی گیس ترکمانستان کی درآمدی گیس سے ڈیڑھ سے پونے 2 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایران نے پاکستان کو طویل عرصے تک ایل پی جی دینے کی بھی پیشکش کی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ایران نے تاخیری ادائیگیوں پر پاکستان کو خام تیل فراہم کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 241338
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش