0
Tuesday 5 Mar 2013 21:21

مقبوضہ کشمیر میں موبائیل انٹرنیٹ اور 3G سروس پر عارضی طور پر پابندی عائد

مقبوضہ کشمیر میں موبائیل انٹرنیٹ اور 3G سروس پر عارضی طور پر پابندی عائد
اسلام ٹائمز۔ کشمیری نوجوان طاہر رسول کے ادھورے خواب موت کی آخری سانس کے ساتھ ہی دفن ہوئے، اس دوران وادی بھر میں صورتحال کو کنٹرول میں کرنے کےلئے موبائیل انٹرنیٹ اور 3G سروس پر عارضی طور پر پابندی عائد کردی گئی، ادھر سوشل نیٹ ورک استعمال کرنے والے افراد نے بارہمولہ میں تازہ ہلاکت کے خلاف سخت غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی والی مخلوط حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا، تفصیلات کے مطابق دھرا دھن یونیورسٹی میں سوشل ویلفیئر مضمون میں ماسٹرس ڈیگری حاصل کرنے والے جاں بحق طاہر رسول نے اپنی کامیاب زندگی کے لئے کئی خواب دیکھے تھے جو بھارتی فوجی فائرنگ کے نتیجے میں پورے نہ ہوسکے، اشک بار آنکھوں سے جاں بحق طاہر رسول کے جگری دوست سہیل احمد نے بتایا کہ مرحوم نے بیرون ریاست میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی تھی اور اس وقت وہ بارہمولہ میں لوگوں کی طبی خدمت انجام دے رہا تھا اور اس نے علاقے میں مختلف ٹیسٹوں کے لئے کولیکشن سینٹر قائم کیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ طاہر رسول نے حال ہی میں پاسپورٹ حاصل کیا تھا اور وہ مزید مستقبل کو سنوارنے کے لئے کویت جانے والا تھا اور وہ ویزا کا انتظار کررہا تھا جو اب اسکی موت کے ساتھ ہی ختم ہوگیا، اس دوران مقبوضہ کشمیر میں صورتحال کو قابو میں کرنے کے لئے انتظامیہ موبائیل انٹرنیٹ اور 3G سروس پر عارضی طور پر پابندی عائد کردی تاکہ لوگ سوشل نیٹ ورکز کے ذریعے ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں نہ رہ سکے، ادھر سوشیل نیٹ ورک استعمال کرنے والے افراد نے نہ صرف اس واقعہ کو افسوسناک قرار دیا بلکہ انہوں نے پُرامن طور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ریاستی حکومت ہر گزرتے دن کے ساتھ عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور ناکام ثابت ہورہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 244503
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش