0
Saturday 9 Mar 2013 02:19

پشاور، ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی شہید نوازش علی کے لواحقین سے ملاقات اور تعزیت

پشاور، ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی شہید نوازش علی کے لواحقین سے ملاقات اور تعزیت
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے آفس مسول ارشاد حسین بنگش کی قیادت میں ایک وفد نے دو روز قبل پشاور میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے نوازش علی کے خانوادے سے ملاقات اور تعزیت کی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم ضلع پشاور کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ذوالفقار حسین، ارشد علی اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ مجلس وحدت مسلمین کے وفد نے نوازش علی کی شہادت پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کو پشاور میں جاری ٹارگٹ کلنگ پر شدید تشویش ہے اور اس سلسلے میں احتجاجی تحریک بھی جاری ہے۔ وفد نے ورثاء کو اپنے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اور شہید کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی۔
خبر کا کوڈ : 245321
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش