0
Tuesday 12 Mar 2013 00:30

ملک ریاض اور امریکی فرم کے مابین بودھا آئی لینڈ سٹی معاہدے پر دستخط

ملک ریاض اور امریکی فرم کے مابین بودھا آئی لینڈ سٹی معاہدے پر دستخط
اسلام ٹائمز۔ کرپشن کے حوالے سے الزامات کی زد میں رہنے والے بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض نے امریکی فرم کیساتھ بودھا آئی لینڈ سٹی معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں۔ یہ معاہدہ امریکہ کے معروف سرمایہ کار تھامس کریمر کی ایسوسی ایٹ کمپنیوں اور بحریہ ٹاؤن آف پاکستان کے مابین ہوا ہے۔ جس پر 15 سے 20 ارب ڈالرز کی سرمایہ کا ری کی جائے گی۔ ترجمان بحریہ ٹاؤن کے مطابق بودھا آئی لینڈ سٹی میں بارہ ہزار ایکڑ رقبے کو 5 سے 10 سال میں ڈویلپ کر دیا جائے گا۔
2016ء سے رہائش گاہیں لوگوں کو دے دی جائیں گی۔ جہاں دنیا کی بلند ترین عمارت بنائی جائے گی۔ اور نیٹ سٹی، ایجوکیشن سٹی، ہیلتھ سٹی، رپورٹ سٹی اور دوسرا انفراسٹرکچر بھی قائم کیا جائے گا۔ بودھا آئی لینڈ سٹی میں دنیا کا جدید ترین شاپنگ مال ہو گا۔ بودھا آئی لینڈ سٹی کراچی ڈیفنس سے ساڑھے تین کلومیٹر سمندر کے اندر بنایا جائے گا۔ سمندر کے اوپر دنیا کا جدید ترین 6 رویہ پل بنا کر اسے کراچی ڈیفنس سے منسلک کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 246080
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش