0
Wednesday 28 Apr 2010 09:21

ایران اور شام حزب اللہ کو میزائل فراہم کر رہے ہیں،امریکا اور اسرائیل کا الزام

ایران اور شام حزب اللہ کو میزائل فراہم کر رہے ہیں،امریکا اور اسرائیل کا الزام
 واشنگٹن:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق امریکا اور اسرائیل نے ایران اور شام پر الزام لگایا ہے کہ وہ لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کو تباہ کن میزائل فراہم کر رہے ہیں۔جس سے خطہ عدم استحکام سے دوچار ہو سکتا ہے۔شام نے الزام کو سختی سے مسترد کر دیا۔
واشنگٹن میں امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے اسرائیلی ہم منصب ایہود بارک کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ایران اور شام کی جانب سے مسلح کیے جانے کے بعد اب حزب اللہ دنیا کی کئی حکومتوں سے زیادہ راکٹوں اور میزائلوں سے لیس ہو گئی ہے۔اس موقع پر ایہود بارک نے خدشہ ظاہر کیا کہ حزب اللہ کو دیے گئے میزائل سے لبنان میں طاقت کا توازن بگڑ جائے گا۔اس کے باوجود اسرائیل وہاں کسی تنازع کو ہوا دینا نہیں چاہتا۔ 
یاد رہے کہ اسرائیل اس سے قبل بھی شام پر حزب اللہ کو اسکڈ میزائل کی فراہمی کا الزام لگا چکا ہے۔دوسری جانب شام کے وزیر خارجہ ولید معلم کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی افسوسناک بات ہے کہ امریکا نے اسرائیل کے الزامات کو درست تسلیم کر لیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 24638
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش