0
Tuesday 9 Apr 2013 13:15

جعفریہ یوتھ گلگت بلتستان کا پہلا مشاورتی اجلاس، جلد تنظیم سازی شروع ہوگی

جعفریہ یوتھ گلگت بلتستان کا پہلا مشاورتی اجلاس، جلد تنظیم سازی شروع ہوگی
اسلام ٹائمز۔ جعفریہ یوتھ پاکستان کی ملک بھر میں جاری تنظیم سازی کے سلسلے میں گلگت اور بلتستان کے نوجوانوں کا ایک خصوصی مشاورتی اجلاس شیعہ علما کونسل بلتستان ڈویژن کے سیکرٹریٹ اسکردو میں گزشتہ روز منعقد ہوا۔ اجلاس میں جعفریہ یوتھ گلگت بلتستان کی صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبرز سید تصور کاظمی، اظہر حسین، عرفان حیدر اور صداقت حسین نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں جعفریہ یوتھ پاکستان کے اغراض و مقاصد سے تفصیلی طور پر نوجوانوں کو آگاہ کیا گیا جبکہ متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ جلد صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران باہمی مشاورت سے باضابطہ تنظیم سازی کا آغاز کرینگے اور گلگت بلتستان بھر میں جعفریہ یوتھ پاکستان کی تاسیس کی جائیگی۔
خبر کا کوڈ : 252705
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش