0
Monday 29 Apr 2013 11:22

پشاور میں خودکش حملہ، 8 افراد جاں بحق 43 زخمی، کمشنر اور این اے3 کے امیدوار بال بال بچ گئے

پشاور میں خودکش حملہ، 8 افراد جاں بحق 43 زخمی، کمشنر اور این اے3 کے امیدوار بال بال بچ گئے
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 43 زخمی ہوگئے۔ حملے کے وقت کمشنر پشاور کا قافلہ بھی وہاں سے گزر رہا تھا۔ این اے 3 کے امیدوار بھی بال بال بچ گئے۔ پولیس کے مطابق خودکش حملہ آور نے ارباب روڈ سے گزرنے والی پولیس گاڑی کے ساتھ موٹر سائیکل ٹکرا دی، جس وقت دھماکہ ہوا اس وقت کمشنر پشاور صاحبزادہ انیس کا قافلہ اور این 3 سے جماعت اسلامی کے امیدوار حیدر خان بھی گزر رہے تھے جو محفوظ رہے۔ زخمیوں کو خیبر ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔ بم ڈسپوزل اسکوڈ کے مطابق دھماکے میں 6 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ ایس ایس پی آپریشن کے مطابق جس جگہ دھماکہ ہوا وہاں اہلکار تعینات تھے۔ اے این پی کے رہنما آغا ارباب طاہر کا کہنا تھا دہشت گروں کو شکست دیں گے۔ دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ناکہ بندی کر دی، جس سے یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک جام ہوگیا۔

دیگر ذرائع کے مطابق پشاور میں یونیورسٹی روڈ پر بس اسٹاپ کے قریب بم دھماکے میں 6 افراد جاں بحق اور 38 افراد زخمی ہوگئے۔ اس دھماکے میں کمشنر پشاور بال بال بچ گئے۔ کمشنر پشاور صاحبزادہ انیس دھماکے کی جگہ سے گذر رہے تھے۔ کمشنر ہاوٴس کے مطابق کمشنر گھر سے دفتر جا رہے تھے۔ خیبر ٹیچنگ اسپتال نے 6 افراد کے جاں بحق اور 38 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ لوگ بس میں سوار ہو رہے تھے اس وقت دھماکہ ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بم موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 258956
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش