0
Wednesday 1 May 2013 11:36

معلوم نہیں شام میں کیمیائی ہتھیار کون استعمال کر رہا ہے، اوباما

معلوم نہیں شام میں کیمیائی ہتھیار کون استعمال کر رہا ہے، اوباما
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر براک اوباما کا کہنا ہے کہ امریکہ کو ابھی یہ معلوم نہیں ہے کہ شام میں کیمیائی ہتھیار کون استعمال کر رہا ہے۔ یہ بات انہوں نے واشنگٹن میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ شام میں کیمیائی ہتھیار کے استعمال کے حوالے سے جلد بازی سے کام نہیں لیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے وزارت دفاع سے کہا ہے کہ پینٹاگان سے کئی آپشنز مانگی ہے بشمول فوجی کارروائی کے اگر یہ ثابت ہو جاتا ہے کہ شام کے صدر بشار الاسد نے شہریوں اور باغیوں کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے۔ دوسری جانب شام کے اقوام متحدہ میں سفیر بشار جعفری نے کہا ہے کہ شام کی حکومت کبھی بھی اپنے ہی لوگوں پر کیمیائی ہتھیار استعمال نہیں کرے گی۔

خیال ہے کہ برطانیہ نے الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے شام سے نمونے حاصل کئے ہیں جنھیں ایک دفاعی تجربہ گاہ میں ٹیسٹ کیا گیا ہے۔ وزارتِ خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا، شام سے حاصل کردہ مواد میں سارن پائی گئی ہے۔
اندازہ ہے کہ شام کے پاس کیمیائی ہتھیاروں کے وسیع ذخائر موجود ہیں، اور حالیہ مہینوں میں بین الاقوامی برادری میں اس ذخیرے کے تحفظ کے بارے میں تشویش بڑھ گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 259623
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش