0
Wednesday 8 May 2013 19:22

کراچی، جے یو پی اور جے یو آئی کا طے شدہ نشستوں پر ایک دوسرے کی حمایت کا اعلان

کراچی، جے یو پی اور جے یو آئی کا طے شدہ نشستوں پر ایک دوسرے کی حمایت کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر بالخصوص شہر کراچی میں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت حالات خراب کئے جا رہے ہیں۔ نگراں حکومتیں غیر موثر کردار کی حامل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء پاکستان کراچی کے سینئر نائب صدر و صوبائی پارلیمانی بورڈ کے رکن محمد مستقیم نورانی اور جمعیت علماء اسلام کراچی کے امیر قاری محمد عثمان و جنرل سیکریٹری مولانا محمد غیاث نے کراچی میں دس جماعتی اتحاد کے تحت سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر باہمی تعاون کے حوالے سے ملاقات کے دوران کیا۔ دونوں جماعتوں کے رہنماوں نے جے یو پی اور جے یو آئی کے درمیان طے شدہ نشستوں پر ایک دوسرے کے ساتھ مکمل تعاون و حمایت کا یقین دلایا۔
 
جے یو پی این اے 239، این اے 240، این اے 248، پی ایس 90، 91، 96، 98، 115، 117 اور 128 پر جے یو آئی کے امیدواروں کی حمایت کرے گی جبکہ جے یو آئی این اے 247، این اے 249، این اے 254، این اے 256، پی ایس 106، 107، 110، 112، 121، 122، 123 پر جے یو پی کے امیدواروں کی حمایت کرے گی۔ رہنماوں نے کہا کہ مسلم قوم کی دل کی آواز یہی ہے قیام پاکستان کے حقیقی مقصد کی تکمیل کیلئے تمام دینی و سیاسی جماعتیں بالخصوص دینی جماعتیں مکمل طور پر متحد ہو کر نظریہ اسلام اور استحکام پاکستان کے لئے میدان عمل میں نکلیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت سی قوتیں اسلام اور پاکستان کے خلاف متحد ہیں جو نہیں چاہتیں کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں قرآن و سنت کا نظام نافذ ہو سکے۔
خبر کا کوڈ : 261968
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش