0
Wednesday 15 May 2013 10:58
قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن کا کردار ادا کرینگے

محاذ آرائی کی سیاست نہیں کرینگے، مفاہمت کی پالیسی جاری رکھی جائیگی، بلاول بھٹو زرداری

محاذ آرائی کی سیاست نہیں کرینگے، مفاہمت کی پالیسی جاری رکھی جائیگی، بلاول بھٹو زرداری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن کا بھرپور کردار ادا کریں گے، الیکشن کمیشن انتخابات میں دھاندلیوں کا نوٹس لے۔ بلاول ہاؤس کراچی میں سندھ سے قومی و صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ کے عوام نے محترمہ بینظیر بھٹو سے محبت کا ثبوت دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے نامساعد حالات میں انتخابات میں حصہ لیا۔ اب قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن کا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ محاذ آرائی کی سیاست نہیں کریں گے۔ مفاہمت کی پالیسی جاری رکھی جائے گی۔ اس سے قبل صدر زرداری سے پیپلزپارٹی کے کامیاب امیدواروں نے ملاقات کی۔ صدر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت میں پیپلزپارٹی کے رہنما نوید قمر نے بتایا کہ صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ گذشتہ حکومت میں جو خرابیاں سامنے آئی تھیں، انہیں اب کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 263998
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش