0
Monday 20 May 2013 00:23

علامہ شہنشاہ نقوی ملت کا عظیم سرمایہ ہیں، مومنین جلد صحتیابی کیلئے خصوصی دعا کریں، علامہ شیخ مرزہ علی

علامہ شہنشاہ نقوی ملت کا عظیم سرمایہ ہیں، مومنین جلد صحتیابی کیلئے خصوصی دعا کریں، علامہ شیخ مرزہ علی
اسلام ٹائمز۔ صدر شیعہ علما کونسل گلگت ڈویژن علامہ شیخ مرزہ علی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی راہنما اور ممتاز عالم دین علامہ شہنشاہ نقوی کے ٹریفک حادثے کی خبر ملتے ہی پورے ملک کی طرح گلگت بلتستان میں بھی کھلبلی مچ گئی تھی۔ علماء کرام، عمائدین ملت، جوانان ملت اور تنتظیمی برادران فون کر کے علامہ کی خیریت دریافت کر رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ علامہ سید شہنشاہ حیسن نقوی اس قوم کے لئے عظیم سرمایہ ہیں اور یہ ان کی قوم میں محبوبیت اور مقبولیت ہے کہ ملت کے تمام طبقات میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ وہ شب و روز خلوص اور جفاکشی کے ساتھ قوم کی خدمت میں مصروف ہیں، ذات خداوندی انہیں سلامت رکھے اور طول عمر عطا فرمائے۔ 

انہوں نے کہا کہ گرچہ حادثہ سنگین تھا مگر قوم کی دعاوں سے خداوند کریم نے ان کو محفوط رکھا ۔ انہوں نے کہا کہ علامہ کے ڈرائیور افتخار اور محافظ عمران کی شہادت پر قائد محبوب علامہ سید ساجد علی نقوی کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں اور قوم و ملت سے علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی اپیل کرتے ہیں تاکہ علامہ ایک مرتبہ بھر ہمارے درمیان موجودہ ہوں اور اپنے الہی امور کو سرانجام دیں۔ انہوں نے تمام علماء کرام اور  مومنین عظام سے خصوصی التماس کیا ہے کہ علامہ سید شہنشاہ حیسن نقوی کی جلد صحت یابی کے لیے دعا فرمائیں تاکہ وہ جلد صحت یاب ہو کر قوم میں واپس آئیں۔
خبر کا کوڈ : 265537
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش