0
Friday 7 Jun 2013 00:27

قراقرم یونیورسٹی گلگت کی وائس چانسلر ڈاکٹر نجمہ نجم کی مدت ملازمت میں توسیع نہ دینے کا فیصلہ

قراقرم یونیورسٹی گلگت کی وائس چانسلر ڈاکٹر نجمہ نجم کی مدت ملازمت میں توسیع نہ دینے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کی سینیٹ کے اہم اجلاس میں طویل مشاورت کے بعد جامعہ کی وائس چانسلر ڈاکٹر نجمہ نجم کی مدت ملازمت میں مزید توسیع نہ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے ڈاکٹر نجمہ نجم کو نئے وی سی کی تقرری تک عارضی طور پر وائس چانسلر کی ذمہ داری نبھانے کی ہدایات دی گئیں ہیں۔ جامعہ قراقرم کی سینیٹ کے چیئرمین افضل شگری کی صدارت میں منعقد ہونے والے اجلاس کے بعد میڈیا کو جاری ہونے والے بیان میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈاکٹر نجمہ نجم کو علاقائی سطح پر سیاسی و مذہبی حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور انکی بعض پالیسیوں کی وجہ سے بھی ادارے کی ساکھ متاثر ہونے کا خدشہ ہے، اسکے ساتھ انہیں سکیورٹی خطرات بھی لاحق ہیں، لہٰذا ان تمام وجوہات کی بنا پر انکی مدت ملازمت میں مزید توسیع نہ دینے اور جلد از جلد کسی تجربہ کار اور سنیئر ماہر تعلیم کو جامعہ کا نیا وائس چانسلر منتخب کرنے کی سفارش کرتے ہوئے سمری یونیورسٹی کے چانسلر صدر پاکستان کو ارسال کر دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 271256
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش