0
Tuesday 11 Jun 2013 17:02

امیر کویت پر تنقید، ایک خاتون کو 11 سال قید کی سزا سنا دی گئی

امیر کویت پر تنقید، ایک خاتون کو 11 سال قید کی سزا سنا دی گئی
اسلام ٹائمز۔ کویت میں عدالت نے ایک خاتون کو فقط اس جرم کی پاداش میں گیارہ سال قید کی سزا سنا دی ہے کہ اس نے مائیکرو بلاکنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملک میں حکومت کی تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے اور امیر کویت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، سینتیس سالہ ٹیچر ہدیٰ العجمی کو ان کے موبائل فون کے غلط استعمال کا مجرم بھی قرار دیا گیا ہے۔ کویت میں حالیہ چند ماہ میں حکمران شیخ صباح الصباح کی توہین کے الزام میں ٹوئٹر استعمال کرنے والے کئی افراد کو سزا دی گئی ہے۔ ملک کے آئین کے مطابق کویت کے امیر کو تحفظ حاصل ہے اور ان کی توہین کی کسی کو اجازت نہیں۔
کویت اسمبلی کے سابق رکن مسلّم الباراک کو گذشتہ برس اکتوبر میں ایک جلسے میں ان کی اس تقریر کے بعد گرفتار کیا گیا تھا، جس میں انہوں نے امیرِ کویت پر زور دیا تھا کہ وہ ملک میں مطلق العنان حکمرانی سے گریز کریں۔ یاد رہے کہ عرب ممالک کے بادشاہ امریکی پادری کی جانب سے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہِ وسلم کی شان کے خلاف کی جانیوالی گستاخیوں اور خاکوں پر تو خاموش رہتے ہیں، لیکن اپنے بارے میں کسی قسم کی کوئی تنقید برداشت نہیں کرتے۔ بحرین میں فقط حکومت مخالف مظاہروں پر سینکڑوں افراد کو موت کی نیند سلا دیا گیا اور کئی مساجد اور امام بارگاہوں مسمار کر دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 272491
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش