0
Wednesday 2 Jun 2010 07:11

دوستی کی طرح ہماری دشمنی بھی بھرپور ہوتی ہے،اسرائیل ہمارے صبر کا امتحان نہ لے،ترک وزیراعظم

دوستی کی طرح ہماری دشمنی بھی بھرپور ہوتی ہے،اسرائیل ہمارے صبر کا امتحان نہ لے،ترک وزیراعظم
انقرہ:ترک وزیر اعظم رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں محصور فلسطینیوں کیلئے امداد لے جانے والے قافلے پر اسرائیلی فوج کا حملہ ریاستی دہشت گردی ہے،جس کی صرف مذمت کافی نہیں بلکہ اسرائیل کو اس اقدام کی سخت سزا ملنی چاہئے،عالمی برداری اس واقعہ کی اسرائیلی تحقیقات پر اعتماد نہ کرے۔
 پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل سمیت کوئی بھی ہمارے صبر کا امتحان نہ لے،فریڈم فلوٹیلا میں قتل عام پر اسرائیل کو سزا ملنی چاہئے،اسرائیل نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ دنیا میں نفرت پھیلا رہا ہے،عالمی برادری اسرائیل کو باور کرائے کہ اب حد ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی کو ترکی کے صبر کا امتحان نہیں لینا چاہئے اور دوستی کی طرح ترکی کی دشمنی بھی بھرپور رہی ہے،ترکی کی دشمنی بھی اتنی ہی شدید ہے جس طرح کہ اس کی دوستی کی اہمیت ہے،ترکی کی دوستی کو کھو دینے والا خود اس کاذمہ دار ہو گا۔اردگان نے مزید کہاکہ اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کی جانب سے غیر جانبدارانہ انکوائری اور مغویوں کو رہا کرنے کے مطالبے کے علاوہ بھی مزید اقدام اٹھایا جانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ مذمت کے خشک بیانات کافی نہیں ہیں اور نتائج چاہئیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ترک وزیراعظم رجب طیب اردگان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ واقعے پر اسرائیل کے خلاف کارروائی کی جائے،صیہونی ریاست ترکی کے صبر کا امتحان نہ لے۔
انقرہ میں حکمران پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اردگان نے کہا کہ غزہ امدادی قافلے کے بیس کارکنوں کی شہادت غیر انسانی عمل ہے۔اسرائیل کو اس کی سزا ملنی چاہئے۔انہوں نے اقوام متحدہ،یورپی یونین،عرب لیگ اور اسلامی تنظیم کانفرنس سے مطالبہ کیا کہ وہ بیان بازی سے آگے بڑھ کر اسرائیل کو سزا دینے کیلئے عملی اقدامات کریں۔



خبر کا کوڈ : 27377
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش