0
Wednesday 10 Jul 2013 00:47

پاکستان مہاجرین کو پناہ دینے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک بن گیا

پاکستان مہاجرین کو پناہ دینے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک بن گیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مہاجرین کو پناہ دینے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے، 30 لاکھ سے زائد افغان، ازبک اور نائیجرین مہاجرین میں مقیم ہیں، جو ملک میں جاری انتہاء پسندی، دہشتگردی، سمیت امن و امان کی خراب صورتحال کا موجب بن رہے ہیں۔ سابقہ حکومت کی طرح موجودہ حکومت بھی مہاجرین کی واپسی کے حوالے سے کوئی لائحہ عمل طے نہ کرسکی۔ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 30 لاکھ کے لگ بھگ مہاجرین مقیم ہیں جن میں زیادہ تر تعداد افغانستان سے ہجرت کرکے آنے والے مہاجرین کی ہے۔ جو افغانستان میں امریکی تسلط کی وجہ سے پاکستان میں داخل ہوئے۔ ہیومن رائٹس کمیشن کی رپورٹ کے مطابق 16 لاکھ افغان مہاجرین کا وزارت داخلہ کے پاس ریکارڈ موجود ہے لیکن دس لاکھ سے زائد مہاجرین کا وزارت داخلہ کے پاس کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس 83 ہزار افغان مہاجرین کو دوبارہ افغانستان منتقل کردیا گیا تھا لیکن تاحال 27 لاکھ سے زیادہ مہاجرین افغانستان واپسی کے منتظر ہیں۔

افغان مہاجرین کی واپسی کے حوالے سابقہ حکومت نے 30 جولائی کی تاریخ مقرر کی تھی لیکن تاحال افغان مہاجرین کی واپسی نہیں ہوپائی۔ حکومتی ذرائع کے مطابق موجودہ حکومت بھی اب تک سابقہ حکومت کی طرح افغان مہاجرین کی واپسی کیلئے کوئی فیصلہ نہیں کرسکی، اس حوالے سے زرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کو سنجیدہ قسم کے مسائل کا سامنا ہے۔ جس کی وجہ سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا جبکہ مختلف غیر ملکی تجزیہ نگاروں کی رپورٹس کے مطابق پاکستان میں افغان، مہاجرین کے علاوہ ازبکستان، نائیجیریا سمیت دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے لاکھوں مہاجرین مقیم ہیں۔ جو ملک میں دہشت گردی، انتہاء پسندی سمیت امن و امان کی خراب صورتحال کا موجب بن رہے ہیں۔ 
خبر کا کوڈ : 281351
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش