0
Thursday 11 Jul 2013 18:24

رمضان نزول قرآن اور نیکیوں کے موسم بہار کا مہینہ ہے، علامہ یونس شاکر

رمضان نزول قرآن اور نیکیوں کے موسم بہار کا مہینہ ہے، علامہ یونس شاکر
اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنت کراچی کے زیر اہتمام گلشن اقبال میں منعقدہ ”استقبال رمضان کنونشن“ سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الحدیث علامہ یونس شاکر القادری نے کہا کہ رمضان المبارک نزول قرآن اور نیکیوں کے موسم بہار کا مہینہ ہے۔ ماہ رمضان میں نیکیاں کرنا آسان اور بدی کے راستے مسدود ہو جاتے ہیں۔ عبادت کا ثواب ستّر درجہ زیادہ عطا ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماہ صیام میں ضرورت اس بات کی ہے کہ مسلمان اپنے اندر ایثار، قربانی، اخوت، محبت اور مدد کا جذبہ بیدار کرتے ہوئے خصوصاً غرباء، فقراء، یتیم، مساکین، نادار، مفلوک الحال افراد کی اللہ تعالیٰ کی رضا و خوشنودی حاصل کرنے کیلئے مدد اور ان کی دلجوئی کریں۔
 
جماعت اہلسنت کراچی کے قائمقام امیر مولانا ابرار احمد رحمانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ رمضان المبارک مسلمانوں کیلئے رحمت، برکت، مغفرت اور جہنم سے آزادی کا مہینہ ہے لیکن پاکستان کا یہ سالہا سال سے المیہ رہا ہے کہ رمضان سے قبل اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگ جاتی ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ رمضان میں اشیائے ضرورت پر خصوصی ریلیف دیا جائے۔ صوفی محمد حسین لاکھانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت بحیثیت اسلامی جمہوریہ پاکستان اپنی ذمہ داری کا احساس کرے اور خصوصی توجہ دیتے ہوئے رمضان میں مہنگائی، بدامنی، ذخیرہ اندوزی، ناجائز منافع خوری پر قابو پانے کے ساتھ سحر و افطار اور تراویح کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ کرنے پر پابندی لگائے۔
خبر کا کوڈ : 282065
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش