0
Tuesday 16 Jul 2013 23:32

فحاشی و عریانی کے خلاف پارلیمنٹ ہاؤس سے باہر اور اندر آواز بلند کرینگے ، فضل الرحمن

فحاشی و عریانی کے خلاف پارلیمنٹ ہاؤس سے باہر اور اندر آواز بلند کرینگے ، فضل الرحمن
اسلام تائمز۔ جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے منگل کو پارلیمنٹ لاجز اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام ف کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ مولانافضل الرحمن نے کہاکہ قاضی حسین احمد نے اسلام ، ملک اور قوم کے لئے بے شمار خدمات انجام دی ہیں جنہیں فراموش نہیں کیا جاسکتا انہوں نے کہاکہ وہ سپریم کورٹ میں فحاشی و عریانی کے خلاف پٹیشن میں آصف لقمان قاضی کی ہر ممکن اوربھرپورتعاون کرینگے کیونکہ پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا اور کسی کو اظہار رائے کے نام پر فحاشی پھیلانے کی اجازت نہیں دینگے۔ انہوں نے کہاکہ فحاشی و عریانی کے خلاف پارلیمنٹ ہاؤسکے باہر اور اندر آواز بلند کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ الیکٹرانک میڈیا بے حیائی کوفروغ دے کر نوجوان نسل کا اخلاق تباہ کیا جارہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ ضمنی انتخابات کے فوراً بعد مشاورتی اجلاس طلب کیا جائیگا اور اس میں اس معاملے پر آئندہ کالائحہ عمل طے کیا جائیگا۔ اس موقع پر آصف لقمان قاضی نے ملی یکجہتی کونسل کی حالیہ کارکردگی بارے آگاہ کیا اور ملاقات میں دینی جماعتو ں کے درمیان ہم آہنگی کو مزید فروغ دینے اور ملی یکجہتی کونسل کے دیگر امور پر بھی بات چیت کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 283808
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش