0
Wednesday 17 Jul 2013 19:19

ہزارہ برادری کی نسل کشی قابل مذمت ہے، صاحبزادہ حامدرضا

ہزارہ برادری کی نسل کشی قابل مذمت ہے، صاحبزادہ حامدرضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ سودی نظام کی موجودگی میں کشکول کبھی نہیں ٹوٹ سکتا، اقتصادی و معاشی لحاظ سے مضبوط پاکستان امریکہ کو وارا نہیں کھاتا، ہزارہ برادری کی نسل کشی قابل مذمت ہے،قرآن و سنّت کو سپریم لاء بنایا جائے، دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے موثر قوانین موجود نہیں، غیرملکی قرضوں سے حکمران خوشحال اور عوام بدحال ہوئے ہیں، نیازمندانِ امریکہ سے جان چھڑانا ہو گی، کرپشن کے خلاف آپریشن کلین اپ کرنے کی ضرورت ہے، سرکاری اداروں کو بدعنوان افسروں سے پاک کیا جائے۔

محافظ ٹاؤن میں سنی اتحاد کونسل کے مرکزی فنانس سیکرٹری پیر محمد اطہر القادری کی طرف سے دی گئی دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت امریکہ نوازی اور بھارتی نوازی کا رویہ ترک کرے، عدالتوں سے ملزمان کا فرار انتظامیہ کی نااہلی کا ثبوت ہے، پرامن پاکستان کے لیے قوم اور لیڈر متحد ہو جائیں۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ ہر تیسرا پاکستانی خطِ غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے، اصلاحِ معاشرہ کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مضبوط عزم و ارادے اور سخت اقدامات کی ضرورت ہے، دنیا میں سچ جاننے اور پاکستان میں سچ کو دفن کرنے کے لیے کمیشن بنتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 284139
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش