0
Saturday 27 Jul 2013 02:31

سانحہ پارا چنار میں نواز حکومت ملوث ہے، آئی ایس او پاکستان

سانحہ پارا چنار میں نواز حکومت ملوث ہے، آئی ایس او پاکستان
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران نے کہا ہے کہ پارا چنار میں ہونے والے خودکش دھماکوں میں مرکزی حکومت ملوث ہے۔ جب سے نواز حکومت قائم ہوئی ہے دہشت گردوں کی کاروائیوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور بلخصوص ملت جعفریہ کے خلاف دہشت گردانہ کاروائیاں بڑھ گئی ہیں جو ہماری ملت کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ امامیہ میڈیا سیل کراچی سے جاری اپنے مذمتی بیان میں اطہر عمران نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین اہل تشیع کیلئے مقتل گاہ بن گئی ہے اور یہاں جاری اس شیعہ نسل کشی میں امریکی، اسرائیلی اور سعودی گماشتے براہ راست ملوث ہیں۔ اطہر عمران نے شہداء کے لواحقین کے نام پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آئی ایس او ہاکستان کا ہر جوان ان کے غم میں برابر کا شریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس او پاکستان سانحہ پارا چنار کے خلاف ملک گیر احتجاج اور تین روزہ سوگ کا اعلان کرتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 287189
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش