0
Sunday 28 Jul 2013 15:45

افغانستان، نیٹو کی بمباری میں 60 شہری جبکہ خودکش حملے میں 3 پولیس اہلکار ہلاک

افغانستان، نیٹو کی بمباری میں 60 شہری جبکہ خودکش حملے میں 3 پولیس اہلکار ہلاک
اسلام ٹائمز۔ افغان میڈیاکی رپورٹ کے مطابق صوبہ ہلمند کے اضلاع دیشو اور خان شین میں نیٹوفورسز نے بمباری کی۔ بمباری میں 60 شہری جاں بحق ہو گئے۔ صوبہ سمنگان کے گورنر خیراللہ انوش ہفتے کی صبح ساڑھے 7 بجے معمول کے مطابق ایبک شہر میںگاڑی پر اپنے دفتر جا رہے تھے کہ سڑک کے کنارے نصب بم پھٹنے سے زخمی ہوگئے۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان میں کہاکہ صوبائی گورنر پر حملہ ہمارے ساتھیوں نے کیا ہے۔ سمنگان پولیس نے نائب سربراہ مصدق اللہ نے بھی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا ہدف صرف اور صرف گورنر تھے تاہم وہ بچ نکلے۔

دریں اثناءبغلان صوبے کے سکیورٹی چیف جنرل اسد اللہ شہرزاد بھی ایک حملے میں بال بال بچ گئے۔ دوسری جانب صوبے غزنی میں ایک خودکش حملہ آور نے گزشتہ روز ضلع کاراباغ میں مقامی پولیس کمانڈر دولت خان کے قافلے پر خودکش حملہ کر دیا جس سے وہ تین ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گیا۔ نیٹو کا دعوی ہے بمباری سے 45 طالبان شہید ہو گئے جب کہ طالبان نے تصدیق یا تردید نہیں کی۔
خبر کا کوڈ : 287613
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش