0
Thursday 1 Aug 2013 01:06

ڈيرہ اسماعيل خان جيل سے فرار ہونے والے طالبان کو شام بھیجا جائے گا

ڈيرہ اسماعيل خان جيل سے فرار ہونے والے طالبان کو شام بھیجا جائے گا
اسلام ٹائمز۔ ڈيرہ اسماعيل خان جيل سے فرار ہونے والے طالبان کو صدر بشارالاسد کی حکومت کے خلاف لڑنے کے لئے شام بھيجا جائے گا۔ ایرانی خبر رساں ادارے سحر عالمی نیٹ ورک کے مطابق ڈيرہ اسماعيل خان جيل پر طالبان کے حملے ميں دو سو پچاس طالبان قيدی فرار ہوگئے ہيں جنہیں شام ميں صدر بشار اسد کی حکومت کے خلاف جنگ ميں شرکت کے لئے بھيجا جائے گا۔ خبروں ميں کہا گيا ہے کہ ڈيرہ اسماعيل خان سينٹرل جيل پر حملے ميں طالبان دہشتگردوں کو ملک کے سيکورٹی اداروں کا تعاون بھی حاصل تھا۔ کہا جارہا ہے کہ شام ميں اس سے قبل بھیجے جانے والے طالبان دہشتگردوں کو اس ملک کی فوج کے ہاتھوں زبردست نقصان اٹھانا پڑا ہے اور طالبان نے مزيد دہشتگردوں کو بھيجنے کا فيصلہ کيا ہے۔ ڈيرہ اسماعيل خان جيل پر حملہ اور وہاں سے طالبان قيديوں کو بھی اس ہی لئے فرار کرایا گيا ہے۔

واضح رہے کہ ڈيرہ اسماعيل خان کی سينٹرل جيل صوبے پختونخواہ کی تيسری سب سے بڑی جيل ہے جس ميں پانچ ہزار قيدی موجود ہيں جن ميں پانچ سو بيس قيديوں کا تعلق طالبان اور لشکر جھنگوی جيسے دہشتگرد گروہوں سے ہے۔ طالبان دہشتگردوں نے پندرہ اپريل دو ہزار بارہ ميں بنو جيل پر حملہ کيا تھا جس کے نتيجے ميں طالبان دہشتگرد کمانڈر عدنان رشيد اور تين سو چوراسی خطرناک قيدی فرار ہوگئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 288653
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش