0
Saturday 3 Aug 2013 14:46

یوم القدس، یوم اسلام و یوم مظلومین عالم ہے، علامہ عارف واحدی

یوم القدس، یوم اسلام و یوم مظلومین عالم ہے، علامہ عارف واحدی
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں القدس ریلی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف واحدی نے کہا یوم القدس، یوم اسلام ہے، یوم مظلومین عالم ہے، ظلم و جبر کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنے کا دن ہے، مسلمانوں کی وحدت اور ایک ھونے کا دن ہے، فلسطینی بھائیوں کے خلاف درندہ صفت یہودیوں نے ظلم و ستم کا جو بازار گرم کر رکھا ھے وہ قابل مذمت ھے، دنیا میں جہاں جہاں مسلمانوں پر ظلم ھو رھا ھے اس کے پیچھے امریکہ کا ھاتھ ھے، امریکہ سب سے بڑا دہشت گرد ھے، سب دہشتگردی اس کے زیر سایہ ھو رھی ھے، کشمیر، افغانستان، عراق، بحرین، برما اور جہاں بھی ظلم ھو رہا ھے، اس میں یہی استعماری و سامراجی قوتیں ملوث ھیں۔

علامہ واحدی نے کہا کہ دنیا اس وقت یہودیوں کے خونی پنجے میں سسک رھی ھے۔ امریکہ، اسرائیل اور بھارت ظالم تکون ھے، ان کا مقابلہ کرنے اور اسلام کے خلاف ان کی ہر سازش کو ناکام بنانے کے لیے مسلمانوں کا آپس میں اتحاد بہت ضروری ہے، جب وہ فلسطین، کشمیر وغیرہ میں مسلمانوں پر ظلم کرتے ھیں تو وہ یہ نہیں دیکھتے کہ یہ شیعہ ھے اور وہ سنی ھے تو پھر ھم شیعہ سنی جن کا خدا ایک، رسول ایک، قرٓان ایک، 99 فی صد مشترکات اور صرف ایک فی صد فروعی اختلافات ھیں تو ھم کیوں سامراجی گماشتوں کی سازشوں کی بنا پر آپس میں لڑتے نظر آتے ھیں۔ امام خمینی کا فرمان ھے کہ جو شیعہ سنی میں اختلاف ڈالتا ھے وہ نہ شیعہ ھے نہ سنی ھے مسلمانوں میں اختلاف ڈالنا اسلامی کاز کے ساتھ خیانت ھے اور سامرجی و شیطانی طاقتوں کی خدمت ھے۔ فلسطین ھو یا کشمیر، برما ھو یا عراق صرف اور صرف اتحاد امت سے حل ہو سکتا ھے، امت واحدہ کے قرآنی تصور کو زندہ و اجاگر کرکے سامراجی ظلم سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 289387
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش