0
Saturday 3 Aug 2013 12:34

یوم القدس عالمی سطح پر مظلوم اور پسے ہوئے طبقات کی حمایت کا نام ہے، علامہ ناظر عباس تقوی

یوم القدس عالمی سطح پر مظلوم اور پسے ہوئے طبقات کی حمایت کا نام ہے، علامہ ناظر عباس تقوی
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کی طرح علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر کراچی میں بھی یوم القدس پورے جوش و خروش سے منایا گیا۔ شیعہ علماء کونسل کراچی ڈویژن، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور جعفریہ یوتھ کے زیراہتمام مرکزی ریلی ریگل چوک سے شروع ہو کر مقررہ راستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب جا کر اختتار پذیر ہوئی۔ ریلی میں کثیر تعداد میں عاشقان بیت المقدس نے شرکت کی۔ ریلی سے شیعہ علماء کونسل سندھ کے جنرل سیکریٹری علامہ سید ناظر عباس تقوی اور شیعہ علماء کونسل کے دیگر عہدیداروں سمیت جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور جعفریہ یوتھ کے ذمہ داران نے خطاب کیا۔

مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ قبلہ اول کی آزادی اور مظلوم فلسطنیوں کے حق میں آواز اٹھانے کیلئے یوم القدس کا انعقاد کرکے یہ عظیم الشان ریلیوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ یوم القدس درحقیقت عالمی سطح پر مظلوم اور پسے ہوئے اسلامی دنیا کے مختلف طبقات کی حمایت کا نام ہے۔ علامہ ناظر عباس تقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسئلہ فلسطین اسلام کا مسئلہ ہے، امریکہ اور اس کے کارندے اس مسئلے کو عرب اسرائیل مسئلہ بنانا چاہتے ہیں جبکہ یہ مسئلہ قومیات سے بڑھ کر ہے۔ یہی وہ مسئلہ ہے جس کی بنیاد پر بڑی بڑی بادشاہتیں تباہ ہوسکتی ہیں، اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے فلسطینیوں کی داد رسی نہیں کی جا رہی، وگرنہ عجم و پوری دنیا میں مظاہرے ہو رہے ہیں مگر عرب ریاستیں اس مسئلے سے صرف نظر کئے ہوئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 289319
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش