0
Thursday 8 Aug 2013 18:29

سربراہ جے یو پی صاحبزادہ زبیر کا مولانا شاہ احمد نورانی کی ہمشیرہ کی وفات پر افسوس کا اظہار

سربراہ جے یو پی صاحبزادہ زبیر کا مولانا شاہ احمد نورانی کی ہمشیرہ کی وفات پر افسوس کا اظہار
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے مولانا شاہ احمد نورانی صدیقی مرحوم کی ہمشیرہ، ممتاز اسلامی اسکالر جے یو پی کی سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فریدہ احمد صدیقی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صاحبزادہ زبیر نے تعزیتی بیان میں کہا کہ ڈاکٹر فریدہ احمد صدیقی کی پوری زندگی اسلام کی ترویج و اشاعت، خواتین میں اسلامی فکر کے فروغ اور تبلیغ دین میں بسر ہوئی۔ آپ نے ورلڈ اسلامک مشن اور جمعیت علماء پاکستان کے پلٹ فارم ہر خواتین میں اسلامی شعور بیدار کرنے، حقوق نسواں کے تحفظ اور اسلامی حدود میں رہتے ہوئے خواتین کیلئے گراں قدر خدمات انجام دیں۔ بحیثیت رکن قومی اسمبلی آپ نے خواتین کے حقوق اور قوانین کو اسلامی سانچے میں ڈھالنے کیلئے صدائے حق بلند کی۔
خبر کا کوڈ : 290947
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش