0
Wednesday 14 Aug 2013 20:52

ڈی آئی خان، اطہر عمران کی شہید اختر عباس کے خانوادے سے ملاقات، قبر پر حاضری

ڈی آئی خان، اطہر عمران کی شہید اختر عباس کے خانوادے سے ملاقات، قبر پر حاضری
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران طاہر نے ڈیرہ اسماعیل خان جیل پر دہشتگردوں کے حملہ کے دوران شہید ہونے والے اختر عباس بلوچ کے خانوادے سے ملاقات کی اور شہید کی قبر پر حاضری دی۔ اطہر عمران طاہر ڈیرہ اسماعیل خان کے گاوں حاجی مورہ گئے اور وہاں شہید کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے تعزیت کا اظہار کیا اور شہید کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ بعدازاں انہوں نے شہید کی قبر پر بھی حاضری دی۔ یاد رہے کہ شہید اختر عباس کو دہشتگردوں نے 28 جولائی کو ڈیرہ اسماعیل خان جیل پر حملہ کے دوران 5 دیگر شیعہ افراد سمیت شہید کردیا تھا۔ شہید اختر عباس سابق یونٹ صدر اور سابق ڈویژنل انچارج محبین امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن تھے۔ انہوں نے وصیت کی تھی کہ موت کے بعد ان کی قبر پہ آئی ایس او لکھا جائے اور ان کا کفن آئی ایس او کا پرچم ہو۔
خبر کا کوڈ : 292548
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش