0
Sunday 27 Jun 2010 20:21

کراچی،ٹارگٹ کلنگ میں جاں بحق افراد کی نماز جنازہ،شدید احتجاج

کراچی،ٹارگٹ کلنگ میں جاں بحق افراد کی نماز جنازہ،شدید احتجاج
کراچی:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں گذشتہ روز ٹارگٹ کلنگ میں جاں بحق ہونے والے حماد حسن اور سانحہ عاشورہ میں جاں بحق ہونے والے حسین سومرو کی نماز جنازہ امام بارگاہ رضویہ میں ادا کی گئی،جس کے بعد مشتعل افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا ور ایک ٹرک کو نذرآتش کر دیا،جاں بحق ہونے والے افراد کی نماز جنازہ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ترجمان علامہ حسن ظفر نقوی نے پڑھائی۔نماز جنازہ میں اہل تشیع کے علاوہ اہل سنت کے افراد نے بھی شرکت کی۔میتوں کو تدفین کے لئے میوہ شاہ قبرستان لے جایا گیا۔
جنازے میں شریک شرکاء نے شہر میں ٹارگٹ کلنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف نعرے لگائے اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
 اس موقع پر مشتعل مظاہرین نے پاک کالونی کے علاقے میں ایک ٹرک کو بھی نذرآتش کر دیا۔اس دوران مشتعل مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔جس کے بعد علاقے میں دکانیں اور بازار بند ہو گئے۔سانحہ عاشورہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والے حسین سومرو کی شناخت چھ ماہ بعد ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے ہوئی۔
ریڈیو تہران کی ویب سائیٹ کے مطابق کراچي میں ٹارگٹ کلنگ کے خلاف آج شدید احتجاج کیا گيا،اطلاعات کے مطابق کراچی کی دو بڑی شیعہ آبادیوں میں دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے نوجوانوں کی نماز جنازہ اور تدفین کے موقع پرعلاقے میں ہڑتال کا سا سماں رہا۔بتایا جاتا ہے کہ کل رات دہشتگردوں نے جعفر طیار سوسائٹی میں ناد علی اسکوائر پرفائرنگ کر کے چار افراد کو زخمی کر دیا۔اس موقع پردہشتگرد ایک نوجوان آفتاب عالم کو اغوا کر کے لے گئے تھے۔بعد میں آفتاب عالم کی لاش قریبی علاقے سے برآمد ہوئي۔ اس سے قبل رضویہ سوسائٹی میں اٹھارہ سالہ نوجواں حماد کانجی کو مسلح دہشتگردوں نے گولی مار کر شہید کر دیا تھا۔شہید حماد کانجی کی نماز جنازہ اور تدفین کے موقع پرعلاقے میں ہڑتال کا سا سماں تھا۔
خبر کا کوڈ : 29372
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش