0
Friday 23 Aug 2013 22:54

پاک ایران گیس منصوبے کی جلد تکمیل کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

پاک ایران گیس منصوبے کی جلد تکمیل کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
اسلام ٹائمز۔ پاک ایران گیس منصوبے کی جلد تکمیل کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ لاہور ہائی کورٹ کے روبرو درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاک ایران گیس منصوبہ دونوں ملکوں اور عوام کے مفاد میں ہے مگر اس منصوبے پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا، جس کے باعث پاکستان کو روزانہ 3 ملین ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑے گا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ چونکہ یہ منصوبہ 2014ء میں مکمل کیا جانا ہے، اس لیے عدالت مقررہ مدت کے اندر منصوبے کو مکمل کرنے کا حکم جاری کرے۔
خبر کا کوڈ : 295185
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش