0
Monday 9 Sep 2013 12:49

ملک دشمن عالمی سطح پر مسائل پیدا کر رہا ہے اور ہمیں آپس میں لڑانا چاہتا ہے، شیخ مرزا علی

ملک دشمن عالمی سطح پر مسائل پیدا کر رہا ہے اور ہمیں آپس میں لڑانا چاہتا ہے، شیخ مرزا علی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل گلگت ڈویژن اور کربلا فاونڈیشن کے زیراہتمام ایک تقریب ’’یوم شہداء‘‘ کے نام سے صوبائی سیکرٹریٹ گلگت میں منعقد ہوئی، جسمیں شہداء کے ورثاء علماء کرام، اسلامی تحریک کے کارکنان، جے ایس او کے نوجوانوں اور جعفریہ یوتھ کے اراکین نے شرکت کی۔ یوم شہداء سے خطاب کرتے ہوئے صدر شیعہ علماء کونسل گلگت ڈویژن علامہ شیخ مراز علی نے کہا کہ آج معاشرے میں انسانوں کے حقوق نہیں ہیں، معاشرہ میں معمولی نوعیت کے جھگڑوں میں انسان قتل ہوتا ہے، گویا انسان کی جان کی کوئی اہمیت باقی نہیں رہی ہے۔ نہ ہمسایے آپس میں حقوق کا خیال رکھتے ہیں اور نہ دو قبیلوں یا بستیوں کے درمیان قوت برداشت ہے اور نہ دین کی تابعداری اور نہ اُصولوں کی پاسداری ہے، جو انسان کو مشکلات سے نکالتی ہیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ آج کا ماحول دیکھیں کہ کبھی لسانیت کے نام پر، کبھی علاقائیت کے نام پر تو کبھی مسلک کی بنیاد پر لوگ قتل کئے جاتے ہیں اور اس وقت ملک دشمن عالمی سطح پر مسائل پیدا کر رہا ہے اور ہمیں آپس میں لڑانا چاہتا ہے، بغیر کسی جرم و خطا کے ملت جعفریہ کے بے گناہ مومینن کو بسیوں سے اتار کر شناخت کرکے شہید کیا جاتا ہے اور دشمن اسطرح مذہبی گشیدگی پھیلا کر مسائل پیدا کرنا چاہتا ہے، جو معاشرے کیلئے بگاڑ کا سبب بنتا جا رہا ہے، ان مسائل کو دور کرنے کیلئے علماء ہی کردارا دا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے قائد مرحوم علامہ محمد حسین دہلوی، قائد مرحوم علامہ مفتی جعفرحسین، قائد شہید علامہ سید عار ف حسین الحسینی کی قومی و ملی خدمات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی آج قومی سطح پر وہی کردار ادا کر رہیں ہے جو کردار گذشتہ قائدین نے انجام دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج قومی سطح پر ملت جعفریہ کی جو شناخت ہے وہ قائد محترم علامہ سید ساجد علی نقوی کی حکمت عملی ہی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں کہتا ہوں کی قوم کا قائد وہی ہوگا جسکو ولی فقیہ کی حمایت حاصل ہے اور ولی فقیہ کے حکم کی اطاعت نہ کرنا خیانت ہے۔ 

یوم شہداء سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل کے راہنما شیخ اقبال توسلی نے کہا کہ شہداء اور اسیروں کے مسائل بے شمار ہیں مگر آج ان مسائل کو حل کرنے والا کوئی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہید علامہ سید ضیاءالدین رضوی کے دور میں شہداء اور اسیروں کے مسائل کے حل کیلئے خاص خیال رکھا جاتا تھا مگر اب وہ سلسلہ بند ہوچکا ہے، جس کے وجہ سے اسیروں کے مسائل میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیعہ علماء کونسل گلگت ڈویژن اور کربلا فاونڈیشن نے شہداء اور اسیروں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے بیڑہ اُٹھایا ہے، انشاءاللہ مومینن کا ساتھ رہا تو جلد ہی ان مسائل کو حل کیا جائے گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ بلال رہبری نے شہداء کے درجات اور یتیموں اور اسیروں کے حقوق بیان کئے۔ تقریب کے اختتام پر شہداء کے ورثاء میں مالی معاونت کیلئے امداد تقسیم کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 300065
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش