0
Wednesday 18 Sep 2013 23:08

توہین رسالت کا غلط الزام لگانے والے شخص کو بھی اسی قانون کے تحت سزا دی جائے، اسلامی نظریاتی کونسل

توہین رسالت کا غلط الزام لگانے والے شخص کو بھی اسی قانون کے تحت سزا دی جائے، اسلامی نظریاتی کونسل
اسلام ٹائمز۔ اسلامی نظریاتی کونسل نے توہین رسالت کا غلط الزام لگانے والے فرد پر اسی قانون کے تحت سزا دینے کی سفارش کر دی ہے۔ مولانا محمد خان شیرانی کی زیر صدارت اسلامی نظریاتی کونسل کا اسلام آباد میں اجلاس ہوا، جس میں ناموس رسالت اور حقوق نسواں ایکٹ سمیت کئی امور کا جائزہ لیا گیا۔ پہلے دن کے اجلاس میں کونسل نے ناموس رسالت قانون برقرار رکھنے اور حقوق نسواں ایکٹ کے ازسر نو جائزے کی سفارش کی۔ اجلاس میں توہین رسالت کا غلط الزام لگانے والے شخص کو اسی قانون کے تحت سزا دینے کی بھی سفارش کی گئی۔ کونسل نے زنا بالجبر میں ڈی این اے کو معاون حیثت قرار دیا۔ کونسل نے قرار دیا کہ زنا بالجبر میں مرکزی حیثیت شخصی شہادت کو ہی حاصل ہے، تاہم یہ جج کی صوابدید ہے کہ وہ کس کی شہادت کو معتبر سمجھتا ہے۔ کونسل نے حقوق نسواں ایکٹ 2006ء کا ازسر نو جائزے اور مجوزہ ترامیم کی بھی سفارش کی۔ کونسل کا اجلاس آج بھی جاری رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 303131
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش