0
Friday 20 Sep 2013 23:38

سکیورٹی خدشات کے پیش نظر لاہور سمیت 26 اضلاع حساس قرار

سکیورٹی خدشات کے پیش نظر لاہور سمیت 26 اضلاع حساس قرار
لاہور سے ابو فجر کی رپورٹ

پنجاب حکومت نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر لاہور سمیت 26 اضلاع کو حساس قرار دیتے ہوئے سرکاری املاک، اہم شخصیات اور عبادت گاہوں کے حفاظتی انتظامات روزانہ کی بنیاد پر بہتر بنانے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی رپورٹس میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ حال ہی میں پاک فوج کے افسروں اور جوانوں پر حملوں کے بعد دہشت گرد لاہور، راولپنڈی، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، جھنگ، شیخوپورہ، اوکاڑہ، ملتان، بہاولنگر، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، میانوالی، فیصل آباد، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین میں دہشت گردی کا ارادہ رکھتے ہیں۔

جاتی عمرہ رائے ونڈ سمیت اہم قومی املاک، سکیورٹی فورسز کے دفاتر، پولیس اسٹیشنز، سیاسی و دینی شخصیات شرپسندوں کا ہدف ہیں۔ جس کے لئے سرکاری گاڑی چوری کرکے استعمال میں لانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ خفیہ رپورٹس کی روشنی میں ضروری ہے کہ نہ صرف ایک شہر سے دوسرے شہر جانے والے راستوں بلکہ پنجاب کی سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور آزاد کشمیر کیساتھ ملنے والی سرحدوں پر بھی چیکنگ کا نظام اپ گریڈ کیا جائے۔ جی ٹی روڈ سمیت تمام شاہراہوں بالخصوص موٹروے کے داخلی و خارجی راستوں کی سخت نگرانی کی جائے اور کسی شخص، گاڑی، سامان وغیرہ کو بغیر سکیورٹی کلیئرنس کے ایک شہر سے دوسرے شہر یا ایک صوبے سے دوسرے صوبے میں داخل ہونے کی اجازت نہ دی جائے۔

لاہور میں سول سیکرٹریٹ، پی اینڈ ڈی بلڈنگ، اولڈ پی اینڈ ڈی بلڈنگ، وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم کے دفاتر، پوسٹ ماسٹر جنرل بلڈنگ، جی پی او، سٹیٹ بینک، ایوان اوقاف، ایوان اقبال، پنجاب اسمبلی، ایوان وزیراعلیٰ، سیون کلب روڈ، جی او آر ون، واپڈا ہاؤس و دیگر قومی املاک کے حفاظتی انتظامات کو روزانہ کی بنیاد پر اپ گریڈ کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ مراسلے میں سکیورٹی فورسز کو اپنے دفاتر کے اردگر کے ماحول پر خصوصی نظر رکھنے کا بھی پابند بنایا گیا ہے۔ محکمہ اوقاف و مذہبی امور کو لاہور سمیت پنجاب بھر کے مزارات، مساجد اور دینی مدارس کی سکیورٹی بھی اپ گریڈ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 303600
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش