0
Monday 23 Sep 2013 10:45

مقبوضہ کشمیر، قابض فورسز کا مظاہرین کیخلاف لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال

مقبوضہ کشمیر، قابض فورسز کا مظاہرین کیخلاف لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال
 اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں بے گناہ کشمیریوں کی شہادتوں اور قصبہ شوپیاں میں مسلسل کرفیو کیخلاف وادی بھر میں ہڑتال اور مظاہرے کیے گئے۔ کئی علاقوں میں فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، فائرنگ اور پتھرائو کے نتیجے میں 18 افراد زخمی جبکہ درجنوں کو گرفتار کر لیا گیا، حریت قائدین بدستور نظر ند ہیں۔ شوپیاں میں کرفیو جاری ہے جس سے لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ فورسز کی جانب سے مظاہرین کے خلاف آنسو گیس اور لاٹھی چارج کے علاوہ فائرنگ بھی کی گئی جبکہ مظاہرین نے جوابا پتھرائو کیا۔ سید علی گیلانی، میر واعظ عمرفاروق سمیت تمام حریت رہنما بدستور گھروں میں نظربند ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک اور سید علی گیلانی کے داماد کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق محمد یاسین ملک شوپیاں میں مسلسل کرفیو اور دیگر پابندیوں کی وجہ سے اشیائے ضروریہ کی کمی کا سامنا کرنے والے لوگوں کے لیے امدادی سامان لے کر جا رہے تھے۔ یاسین ملک کے ساتھ بشیر احمد بٹ، شوکت احمد بخشی اور شیخ عبدالرشید سمیت متعدد رہنمائوں اور کارکنوں کو بھی گرفتار کر کے پامپور تھانے میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔ ادھر بھارتی پولیس نے بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کے داماد الطاف احمد شاہ کو سرینگر میں گرفتار کر لیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 304453
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش